• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسنگ کا الزام:میکسیکن ٹینس کھلاڑی گارجا پر چھ ماہ کی پابندی

لندن (پی پی آ ئی) ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) نے ایک ٹورنامنٹ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام پر میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی ڈینین گارجا پر چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ غیر ملکی ذرا ئع کے مطا بق ٹی آئی یو کی بدعنوانی نگرانی گروپ نے کہا کہ 31 سالہ ڈینین کو گزشتہ سال مارچ میں کیلی فورنیا کے کالاباسس میں آئی ٹی ایف فیوچر ٹورنامنٹ میں ایک میچ کو فکس کرنے کا قصوروار پایا گیا۔گروپ نے کہا کہ گذشتہ ماہ میامی میں کیس کی تفتیش مکمل ہوئی اور اب ٹی آئی یو نے جانچ کی بنیادپر میکسیکو کے کھلاڑی کو میچ فکسنگ کا قصوروار پاتے ہوئے ان پر چھ ماہ کی پابندی اور پانچ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
تازہ ترین