• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی آج شروع،پاکستان اعزاز کا دفاع کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ بدھ سے ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں شروع ہوگا جس میں پاکستانی ٹیم اپنے اعزاز کادفاع کرے گی، پاکستان  نے2012میں بھارت اور 2013 میں جاپان کو شکست دے کر فائنل جیتا تھا، قومی کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ وہ جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے واپس آ ئیں گے۔ ٹیم کے منیجر حنیف خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کا اچھا موقع ملا ہے، کوانٹن میں بھی قومی کھلاڑیوں نے بھر پور انداز میں اپنی تیاری کی ہے، ٹورنامنٹ کو آسان نہیں لیں گے، 30 اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ایشیا کی چھ بہترین ٹیمیں جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، چین، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہو گا، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی کوریا، تیسرا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 25 اکتوبر کو جاپان جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اکتوبر کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 
تازہ ترین