• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسز مقابلے3.2:کلومیٹر ریس اردن کے حکمت خلیل کے نام

لاہور (نمائندہ جنگ) انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں 3.2 کلومیٹر ریس اردن کےابراہیم حکمت خلیل نے جیت لی۔ پاکستان کے سپاہی محمد نوید دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس کا آغاز عسکری ٹین سے ہوا۔ ایوب سٹیڈیم اختتامی پوائنٹ رکھا گیا تھا۔ ریس میں غیرملکی ایتھلیٹس سمیت 326 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اردن کےابراہیم حکمت خلیل نے مقررہ فاصلہ نومنٹ اور38.69 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے سپاہی محمد نوید نےمقررہ فاصلہ نومنٹ 43.6 سیکنڈز میں طے کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔چین کےزوکانگ زیانگ تیسرے نمبر پر آئے۔ ان کاوقت نو منٹ چھیالیس اعشاریہ تیرہ سیکنڈز رہا۔ ریس کے دوران سڑک کے اطراف میں موجود طلبا کی بڑی تعداد  نے ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا۔
تازہ ترین