• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے ملائیشیا روانہ ہوگئی کراچی ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ نے قومی ٹیم کو رخصت کیا۔ ٹیم میں ماجد داور (کپتان)، ساجد علی عباسی  (وائس کپتان)، سیدارسلان احمد، احمد یار، اسداللہ، محمداکرام (وکٹ کیپر) ، اظہرعلی، آصف اقبال، سردار ایوب، عنایت الرحمن، وسیم الدین، میتھو ایمول، عارف ابراہیم، آفیشلز ذیشان تقی (صدر)، ڈاکٹرعمران علی شاہ (پیٹرن) مسز اسما علی شاہ (پیٹرن اینڈ ایڈوائزر) صادق محمد (کوچ) مینجر شامل ہیں، ٹیم بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اور24 اکتوبر کو وطن واپس آئے گی۔
تازہ ترین