• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین ایتھلیٹ ایوارڈ کیلیے یوسین بولٹ اور مو فرح میں مقابلہ

لندن (نیوز ایجنسیز) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور برطانیہ کے موفرحانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹ کس فیڈریشن مینز ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے ہیں۔ویمنز میں کاسٹرسیمنیا، رتھ جیبٹ اور تھامسن کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیت کر نو مرتبہ اولمپک چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، برطانیہ کے موفرحنے بھی 5 اور 10 ہزار میٹر دوڑ میں ٹائٹلز کا کامیاب دفاع کیا تھا، جنوبی افریقہ کے وائڈے وان نے 400 میٹر دوڑ میں 17سالہ پرانا مائیکل جانسن کا ریکارڈ توڑا تھا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی 800 میٹر دوڑ کی چیمپئن کاسٹر سیمنیا بھی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی ہیں۔ دونوں مینز اینڈ ویمنز کی فاتح ایتھلیٹ کا اعلان2 دسمبر کو مناکو میں آئی اے اے ایف ایوارڈزکی تقریب میں کیا جائے گا۔ مینز میں دیگر نامزدگیوں میں وائیڈے وین نائیکریک ، ڈیوڈ رودیشا ، تھیاگو براز ڈی سلوا ، ایشٹن ایٹون ، ایلیود کپچوگے ،کونسلیلس کپروتو، اومار میکلوئیڈ ،کرسٹین ٹیلر جبکہ خواتین میں الماز ایانا، رتھ بیٹیا ، ووان چئیرئوٹ ،کینڈرا ہیریسن،کیتھرین ابرجائین ،سینڈرا پیرکووچ ،ایلیائن تھامسن اور اینیتا ویلوڈرسسزک بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین