• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اصل امتحان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈمیں ہوگا،مکی آرتھر

ابو ظہبی ( نیوز ایجنسیز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کی امید کرتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو اصل امتحان قرار دے دیا۔ ساتھ ہی مشکل دوروں میں اچھی کارکردگی کی امید بھی ظاہر کی ہے ۔ قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی حالیہ سیریز میں تسلی بخش رہی ہے۔انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی بڑی حوصلہ افزا تھی اور یہی جوش کئی سالوں تک طویل کیا جاسکتا ہے۔ مکی آرتھر نے یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر ایک غیرمعمولی بولر ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان کے چیمپئن بولر ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیرن براوو کی جرات مندانہ بلے بازی اور بشو کی تباہ کن بولنگ کے باوجود 56 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0 - 1 کی برتری حاصل کی ہے۔
تازہ ترین