• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر صدیقی کو بدنام کرنیکا الزام، عقیل کریم ڈھیڈی کے دوبارہ وارنٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عدالت نےعدم پیشی پر عقیل کریم ڈھیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر صدیقی اور انکے اداروں کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کے الزام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غلام مصطفیٰ لغاری نے فوجداری مقدمے میں عقیل کریم ڈھیڈی کے ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔ عدالت نے سماعت12نومبر تک ملتوی کردی۔استغاثہ کے مطابق11جنوری 2016 کوعقیل کریم ڈھیڈی اور نجی ٹی وی چینل(دن نیوز) نے جہانگیر صدیقی اور ان سے وابستہ اداروں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس پر عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف عدالت میں فوجداری استغاثہ دائر کیا گیا۔ مدعا علیہ عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ ، اسکے اسپانسرز اور کمپنیوں اور اداروں کے خلاف ایسا تاثر پیدا کیا جارہاہے جیسے وہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔ اس طرح قانون کے پابند ان اداروں کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اور عوام الناس میں منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت نے ابتدائی انکوائری اور زیر دفعہ 499/500  PPC  کے تحت مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی۔
تازہ ترین