• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے محکمہ صحت پر چھاپہ، اہم فائلیں تحویل میں لے لیں

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ انسداد رشوت ستانی نے بدھ کی دوپہر سوک سینٹر میں واقع کے ایم سی کے محکمہ صحت میں چھاپہ مار کر اہم فائلیں تحویل میں لے لیں ہیں چھاپہ مار کارروائی اسسٹینٹ ڈائریکٹر رضا پٹھان کی سربراہی میں کی گئی چھاپے کے دوران سینئر ڈائریکٹر صحت محمد علی عباسی  سمیت دیگر افسران موجود تھے زرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران خریداری سے متعلق اہم دستاویزات بھی قبضہ میں  لے لی گئیں چھاپہ مار ٹیم محکمہ صحت کے ایک اکاونٹینٹ امجد کو بھی ساتھ لے  گئی جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
تازہ ترین