• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون سے خطے میں معاشی انقلاب آئیگا، چین

کوئٹہ(جنگ نیوز) چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے گوادر کا دورہ کیا۔ گوادر پورٹ پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی اور دیگر سول و عسکری افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وفد کے ارکان کو گوادر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری کی تکمیل اور گوادر پورٹ کے فنکشنل ہونے سے پاکستان اور بالخصوص پورے خطے میں معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد اور پاکستان چائنہ کے تعاون سے خطے میں معاشی انقلاب آئیگا ۔بریفنگ کے بعد وفد کے ارکان نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا جہاں پر چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے مسٹر لی نے وفد کے ارکان کا خیر مقدم کیا اور وفد کے ارکان کو چائنیز ورکرز کے ساتھ متعارف کروایا۔ انہوں نے پورٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔ اس کے بعد وفد کے ارکان نے پاک چائنہ فرینڈ شپ پرائمری سکول فقیر کالونی کا دورہ بھی کیا ۔چینی وفد کے ارکان نے منصوبے پر جاری کوششوں اور پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وفد کو بہت اہم اور مفید معلومات فراہم کیں اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اقتصادی راہداری پر پہلے سے بھی زیادہ روشن خیال ہیں۔ 
تازہ ترین