• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ترین جنرل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور دوسرے سینئر کو آرمی چیف بنایا جائے ، خورشید شاہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت سنیارٹی پر آرمی چیف بنانے سے کیوں گھبراتی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سینئر موسٹ جنرل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنایا جائےاور اس کے بعد والے سینئر جنرل کو چیف آف آرمی سٹاف بنا دیا جائے‘ سینئر جنرل کو آرمی چیف بنانے کے معاملے میں حکومت سنیارٹی پر جاتے ہوئے کیوں گھبراتی ہے‘ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سینئر جرنیل کو آرمی چیف مقرر کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قائد حزب اختلاف نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ میں رائج طریقہ کار اپنایاجائے۔
تازہ ترین