• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ سمری ارسال

لاہور( این این آئی)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ کے لئے اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے ،وزارت پٹرولیم کو دی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے یکم نومبر سے مقامی طور پر بھی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کا تیل بھی 3 روپے 97 پیسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 47 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں سب سے کم 85 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین