• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، پی پی رہنما

مانچسٹر(علامہ عظیم جی) پاکستان پیپلزپارٹی اپنے وطن اور عوام کی خوشحالی، حقیقی جمہوریت کی بحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کوشاں ہے اور اس عظیم مقصد کے لئے بانی پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، بے نظیر بھٹو شہید اور ہزاروں پی پی جیالوں نے جام شہادت نوش کیا اور ان قربانیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان اور اس کے عوام مزدور کسان غریب اور متوسط طبقہ اپنے حقوق حاصل نہ کرے اور پاکستان حقیقی جمہوری ملک نہ بنائے اور انصاف کا بول بالا نہ ہوجائے ، مارشل لا سے نجات اور پاکستان میں  جمہوریت کے لئے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس آنے پر بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے پر کراچی کارساز پر ظالمانہ حملہ کرکے ایک منظم سازش کے تحت سینکڑوں پی پی رہنمائوں اور کارکنوں کو شہید کیا جس میں خوش قسمتی سے بے نظیربھٹو شہید بچ گئی تھیں، اس ظلم وبربریت کے خلاف اور شہدا کار ساز کو ہم سلام خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں پی پی رہنمائوں نے سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ کلیم کی طرف سے منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب میں کیا۔ صدارت ممتاز قانون دان مقبول ملک نے کی جب کہ مہمان خصوصی بی بی شہید کے مشیر راجہ منصور بھی تھے۔ تعزیتی جلسے میں گلاسگو، لندن، بریڈفورڈ، برمنگھم، مڈلینڈ، نوٹنگھم، مانچسٹر،لنکا شائر، یارکشائر، گردونواح سے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی برطانیہ کے سابق عہدیداروںجیالوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ مانچسٹر میں شہدا پی پی کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سینئر مشیر اور پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ ہم ان بہادر جیالوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جنگل سے آزادی دلانے اور پاکستانی عوام مزدوروں کسانوں  غریبوں کو ان کے جمہوری حقوق دلانے اور ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرنے کے لئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، اس عظیم مقصد کے لئے ان کے پورے خاندان، دوبیٹوں سمیت پاکستان کی ہر دلعزیز رہنما شہید بے نظیربھٹو اور ان کے جانثاروں نے اپنی جان قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ آج برہان وانی شہید اور دیگر کشمیری شہیدوں نے بھی ہمارے قائدین اور شہیدوں کی عظیم رہنمائی اور قربانیاں دیں۔ انشاء اللہ یہ قربانیاں بھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائے گی اور آنے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر خوشحال ملک بنائے گی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بی بی شہید کے قریبی ساتھی سفارتکار مہمان خصوصی راجہ منصور احمد نے کہا کہ ہم کا رساز کے شہیدوں اور پارٹی کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان مظلوم کشمیریوں سے جو 70سال سے جانی مالی قربانیاں دے رہے ہیں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق ویلفیئر آتاثی ثالث کیانی نے کہا کہ بےنظیربھٹو شہید کو پاکستان جانے سے ان کے بچوں قریبی رفقا نے منع کیا تھا لیکن بیینظیر شہید نے پاکستان کی خوشحالی بقا اور جمہوریت کی بحالی کے لے اپنی جان قربان کرنے کا عزم کرلیا تھا اور سانحہ کار ساز میں سینکڑوں کارکن شہید ہوگئے بینظیر شہید کو بھی 27 دسمبر کو سامراجیوں نے شہید کردیا آج ہم شہدا کو سلام کرتے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرتے ہیں ماہر قانون دان اور تقریب کے صدر مقبول ملک نے کہا کہ پاکستان کی بقا خوشحالی کے لئے قومی یکجہتی ضروری ہے اور پیپلزپارٹی ہی ملک کو حقیقی جمہوں ملک بنانے کی اور کشمیر کو آزادی دلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے سابق صدر آصف نسیم راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارسازوں دیگر جیالوں کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا۔ برمنگھم کے پی پی رہنما شریف مغل نے شہدا کار ساز کو شاندار خراج عقیدت اور کلام رومٹی کشمیر پڑھا، گلاسگو کے پی پی رہنما خورشید بخاری نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کا خون ضور رنگ لائے گا۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور مسئلہ کشمیر حل ہوگا، پی پی برطانیہ کے رہنما اختر حمید رانا نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی جموہریت کی علمبردار ہے اور تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے اور ملک کو خوشحالی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پی پی رہنما لیڈز کے ساجد قریشی نے کہا کہ شہہدائے کار ساز اور شہدائے پی پی پاکستان کی بنیاد مستحکم کرگئے۔ لندن سے پی پی رہنما آفتاب باغی نے کہا کہ ہر گھر گلی اور کشمیر کی وادی سے شہید بھٹو نکلے گا اور مودی کا ظلم ٹوٹے گا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی سے حل ہوگا، برمنگھم میں پی پی رہنما اور آذاد کشمیر کے سابق صدر کے مشیر واجد برکی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم پر دنیا کی آنکھیں بند ہونا شرمناک ہے ہمیں کشمیریوں کی اواز بلند کرنے کے لئے جدوجہد تیز کرنی ہوگی۔ برمنگھم سے محمد امین نے کہا کہ بلاول بھٹو کشمیر آزاد کرائے گا۔آزاد کشمیر کی سابقہ سینئر مس انجم جرالی نے کہا کہ بھارت کی بربریت سے سیکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی اور بے گھر اقوام متحدہ امریکہ، برطانیہ دوہرا معیار ہے ہمیں  بھی مہم تیز کرنی چاہئے۔ نوٹنگھم سے پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما محمد زمان نے کہاکہ بھٹو خاندان نے اپنا خون پاکستان پر قربان کیا اور کشمیریوں کے ساتھ وفا کی ہمیں جدوجہد تحریک آذادی کشمیر کو تیز کرنے کے لئے انہیں  صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، پروفیسر شبیر نے کہا کہ ہمیں  باہمی اتحاد کے ساتھ نہتے مظلوم کشمیریوں کی مدد اور پاکستان میں جمہوریت کے لئے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں، پروگرام کے اختتام سے قبل پیر سید مزمل حسین جماعتی نے شہدا کار ساز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کراکر فاتحہ خوانی دعا کرائی، تعزیتی تقریب میں چوہدری محمدا ختر ملوانہ، شرم شہزاد، ذوالفقار علی بھٹی، پی پی رہنما فضل الرحمن علام پنوار ایڈووکیٹ ، رانا سلطان، طارق بھٹی، چوہدری نجم الحس، قاضی امان الحق، انعام سحری، چوہدری محمد مشتاق کائرہ، چوہدری محمد طفیل، خواجہ صالح کلیم، ساجد بٹ، تنویر گیلانی، محمد صفدر، عظیم ملک، رضیہ چوہدری، مس مونا، فراز بھٹی، خواجہ عمر کلیم، چوہدری محمد الیاس، خواجہ عمران کلیم، سعید رشید نے خطاب کیا جب کہ شیخ سعید احمد، چوہدری محمد منور نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا شاعرہ نغمانہ کنول نے بے نظیر بھٹو کے لئے اپنی نظم اور اشعار پیش کیے اس موقع پر صحافیوں اور سینئر سٹیزن مانچسٹر کی طرف سے شہدا کار ساز اور شہدائے بقا ئے پاکستان وآزاد کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہدا کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرد وعورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین