• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کمیونٹی لیڈر کو اسلحہ وگولہ بارود رکھنے کے جرم میں سزا

لندن (جنگ نیوز) اولڈ بیلی عدالت نے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے جرم میں مسلم کمیونٹی لیڈر 63سالہ خالد رشاد کو قید سنا دی۔ انہیں ایکسپلوسیوز رکھنے پر 10سال اور اسلحہ رکھنے پر 4سال قید سنائی گئی دونوں سزائوں پر عملدرآمد ایک ساتھ ہوگا۔ ان پر الزام تھا کہ ان کے گھر کے گارڈن میں گیراج سے 226گرام ایکسپلوسیو ایک 9ایم ایم کارٹرج اور پانچ 9ایم ایم کے رائونڈز ملے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ برس اپریل میں تلاشی کے دوران یہ سامان برآمد کیا تھا ان کا گھر ویمبلے سٹیڈیم کے قریب واقع ہے۔ بلڈنگ کنٹریکٹر نے کسی قسم کے غلط کام سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے بنائے ہوئے گیراج میں کسی اور نے یہ سامان رکھا ہوگا جبکہ جمیکن نو مسلم خالد رشاد نے جیوررز کو بتایا کہ اس سے ایم آئی فائیو اس لئے ناخوش تھی کہ اس نے دو مرتبہ کمیونٹی کے ارکان کی مخبری کرنے کے لئے سیکرٹ اینجٹ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ النور کلچرل اینڈ کمیونٹی سینٹر کے سابق سرکردہ لیڈر نے کہا کہ اسے یقین نہیں ہے کہ یہ آتشیں سامان کس نے وہاں رکھا جیوری نے اپنی دو روزہ سماعت میں اس کے موقف کو مسترد کر دیا اور اسے اسلحہ و گولہ بارود رکھنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے بالترتیب 10اور 4سال کی سزائیں سنائیں جن پر عملدرآمد ایک ساتھ ہوگا۔
تازہ ترین