• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تاجدار ختم نبوت سنی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر

برمنگھم (ابرار مغل) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی تاجدار ختم نبوت سنی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ برطانیہ کے جید علماء ، مشائخ اور اسکالرز کو خصوصی دعوتیں دی جا رہی ہیں۔ مختلف اہم شخصیات اور ممبران پارلیمنٹ کو شرکت کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اس سلسلہ میں جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حافظ فضل احمد قادری نے عالمی تحریک ختم نبوت کے قائد علامہ پیر علائو الدین صدیقی سے فون پر بات چیت کرکے انہیں سرپرستی کرنے کی درخواست کی تاہم انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے صاحب زادے کا نام پیش کیا۔ 30اکتوبر کو ڈربی کی روز ہل سٹریٹ کی مرکزی جامع مسجد میں برطانیہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ ادھر جماعت کے صدر علامہ احمد نثار بیگ قادری نے بھی کانفرنس کی بھرپور کامیابی کیلئے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں کے دورے کرکے مختلف اہم شخصیات کو دعوت نامےارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ احمد نثار بیگ قاددری کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس کانفرنس میں جید علماء و مشائخ، اسکالرز، پیران حضرات کے علاوہ مختلف ممبران پارلیمنٹ ہائوس آف لارڈ کے اراکین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین