• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مقصد پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی کوشش کرنا ہے، جاوید ملک

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مانچسٹر کے مقامی ہال میں او پی ایس کے زیر اہتمام لیگل ونگ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سلوڈیرٹی کے چیئرمین جاوید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصدبیرون ممالک میں8ملین پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش ہے۔ ہماری تنظیم میں شامل سالیسٹرز بزنس مین کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنمائوں کو شامل ہو کر ہم وطنوں کے درینہ مسائل حل کریں گے ہماری تنظیم میں سالیسٹرز قیصر باری لیگل ونگ میں شامل ہو رہے .ہیں اور یہ تمام تر قانونی پیچیدگیاں کو سمجھتے ہیں۔ پاکستانیوں کے مختار نامہ یا زمین جائیداد اور اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں تمام قانونی معاملات دیکھیں گے۔ ڈاکٹر عمار سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن حکومت پاکستان کا نمائندہ ادارہ ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کے اعلیٰ احکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کریں تاکہ برٹش پاکستانیوں کو ویزے کے لئے اضافی فیس نہ دینی پڑے۔ سالیسٹرز باری قیصر نے کہا کہ میڈیا کا اس تنظیم میں اہم کردار ہے ہمارے منشور میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم غیر سیاسی ہے۔ ہم نے ہم وطنوں کی خدمت کرنا ہے۔ پریس پینل میں جاوید ملک، سالیٹرز قیصر باری، پامیلا اشرف، ڈاکٹر عمارسہیل، صائمہ، گوہر الماس خان شامل تھے۔ اس موقع پر جن میں زرقا احمد بیگ، امجد مخدوم شاہ، سمیرا خان، بیرسٹر شازیہ انجم، حماد محمود کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ صائمہ نے کہا کہ ہمارا مقصد بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین