• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کونسلرز کنونشن کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے

برمنگھم (ابرارمغل)مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں نے ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ وشیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بے نقاب کرنے کیلئے تاریخ ساز خطاب کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برمنگھم میں تحریک کشمیر کے زیراہتمام نیشنل کونسلرز کنونشن کے مثبت اور سودمند فوائد اور نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تاریخی خطاب سے قبل برمنگھم میں کنونشن میں شرکت سے انہیں اس مسئلہ کی سنگینی اور مظالم سے خاطرخواہ آگاہی بھی حاصل ہوئی تھی۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد غالب، پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما الحاج محمد شبیر آرائیں، مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صاحبزادہ محمد فاروق القادری، تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری جنرل مفتی ندیم مجید، نوجوان کونسلر ماجد خان، جموں وکشمیر سنی حریت کونسل کے چیئرمین حافظ مفتی فضل احمد قادری اور دیگر مختلف اہم شخصیات کا کہنا تھا کہ ایم پی عمران حسین نے کشمیری ہونے کا حق ادا کردیا ہے برطانوی پارلیمنٹ میں گرجدار انداز میں کشمیریوں کی آواز بلند کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت ملی ہے۔
تازہ ترین