• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا نے حق اور باطل کو واضح کر دیا، علامہ صادق قریشی

لندن (پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ شہید کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے گلوبل ایمبیسڈر علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ اسلام کے پہلے دور میں خلافت و ملوکیت کے اختتام پر جب ملوکیت کی خطرناک سیاست شروع ہوئی اور اسلام کی اقدار کو سبوتاژ کیا گیا تو امام حسینؓ نے راہ عزیمت اختیار کی اور وادی کربلا میں خیمہ زن ہوکر یزیدی سیاست کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے واقعہ سے حق اور کے دو نئے کرداروں نے جنم لیا حق کے نمائندہ امام حسینؓ اور باطل کے لئے یزید کا نام متعین ہوگیا۔ اب قیامت تک حق حسین کی علامت بن گیا اور باطل کے لئے یزیدی کردار عیاں ہوگیا۔ تقریب میں مفتی سہیل احمد صدیقی، علامہ ذیشان قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ محمود صابری نے ہدیہ عقیدت، ابوبکر اختر نے منقبت، آفتاب نے سلام پیش کیا۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن رامفورڈ پر ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ 22اکتوبر بروز ہفتہ 8بجے شام منعقد ہوگا۔ جس میں معروف شعراء نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ نیز انٹرفیتھ اور مختلف مسالک کے علماء کرام بھی شریک ہوں گے۔
تازہ ترین