• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے بجلی کی لوڈشیدنگ اور شدید توانائی بحران کا شکار ہے۔ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو اَن گنت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجوہ میں جہاں حکومتی نااہلی اور غلط منصوبہ بندی شامل ہے وہیں عوام کی بجلی چوری جیسی غلط عادات بھی اس بحران کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ بجلی چوری کی وجہ سے واپڈا حکام بجلی کی اصل کھپت کا اندازہ لگانے سے بھی قاصر ہیں، جبکہ لائن لاسز کا مسئلہ سرے سے الگ ہے۔ حکومت کو بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے تاکہ بھاری بل ادا کرنے والے حقیقی حقداروں کو پوری مقدار میں بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ عوام کو بھی اپنی اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس غلط عادت کو ترک کر دینا چاہئے اور ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔
(اقراء ضیاء )
iqra22679@gmail.com

.
تازہ ترین