• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اُمت مسلمہ کے زوال پذیر ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم مختلف فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ آج فرقہ بازی اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ ان تفرقات میں بٹ کر ہم یہ بھی بھول گئے ہیں کہ سب سے پہلے ہم مسلمان ہیں اور سب مسلم ایک قوم ہیں۔ ہماری اس فرقہ بازی کا فائدہ ایسے عناصر اٹھا رہے ہیں جو دین اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ قرآن، سنت اور اسوئہ حسنہ میں ہمیں ہر جگہ فرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا گیا ہے، مگر ہم وہی کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم اپنے مسائل سے نکلنا چاہتے ہیں تو ہمیں تفرقات کو بھلا کر ایک ہونا ہو گا۔ دنیا کو مختلف گروہوں میں نظر آنے کی بجائے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا۔ اگر ہم ایک قوم بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اسلام کو درپیش خطرات خودبخود کم ہوتے جائیں گے۔
(رمشاء شجاع)
rimsha.shuja@gmail.com

.
تازہ ترین