• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میں نے پاکستان اور بھارت کی دوستی پر فلم بنائی ہے۔‘‘
مہیش بھٹ نے بتایا۔
’’یہ آپ نے اچھا کام کیا۔‘‘
میں نے خوش ہوکر کہا۔
’’فلم میں دونوں ملکوں کے فن کاروں نے کام کیا ہے۔‘‘
انھوں نے آگاہ کیا۔
’’بہت خوب۔‘‘
میں نے تعریف کی۔
’’فلم دیکھ کر دونوں ملکوں کے عوام کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔‘‘
انھوں نے امید ظاہر کی۔
’’مجھے بھی یہی توقع ہے۔‘‘
میں نے انھیں سراہا۔
پھر پوچھا،
’’یہ فلم کب ریلیز کی جائے گی؟‘‘
مہیش بھٹ نے کہا،
’’فلم تو تیار ہے۔
لیکن ریلیز کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔‘‘
تازہ ترین