• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل بینکنگ میں کاروباری رجحان بڑھ رہا ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنرسعید احمد نے کہا ہے کہ موبائل بینکنگ، اس شعبے کی ڈرائیونگ فورس ہے۔ اس شعبے میں کاروباری رجحان بڑھ رہا ہے جو بینکنگ کے فروغ میں بھی بہت مددگار ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کومقامی ہوٹل میں دی پروفیشنلز نیٹ ورک (ٹی پی این )کے تحت دوسری سالانہ ایزی پیسہ موبائل کامرس، ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔ سعید احمد نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے معاون ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جارہا ہے، یہ قائد کے شہر میں ہی رہے گا، صرف کچھ سروسز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی ذخائر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کا مستقبل بہت روشن ہے۔ مغرب نے بھی اب اس نظام کو تسلیم کر لیا ہے۔ کانفرنس سے ممبر فنانس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) طارق سلمان نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا بینکنگ کے شعبے میں بڑھتا ہوا استعمال خوش آئند ہے۔ ٹی پی این کے بانی و سی ای او محمود ترین نے اپنے خطاب میں بتایاکہ یہ ایونٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میںموبائل اور ای بینکنگ کے شعبے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدید پیش رفت، کاروباری مواقع اور مسائل پر سیر حاصل گفت گو کی گئی۔افتتاحی سیشن کے بعد مہمان خصوصی نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
تازہ ترین