• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا:تجاوزات کے باعث پرانی نیشنل ہائی وے پر تعمیراتی کا م بند

ہالا(نامہ نگار)  شہرسے گزرنے والی پرانی نیشنل ہائی وے کی تعمیر میں تجاوزات کی رکاوٹ دور نہ ہونے کے باعث تعمیراتی کام بند ہوگیاہے۔ شاہراہ کے کنارے قابضین بجلی وگیس بلوں کے ساتھ سرکاری پلاٹوں کے ملکیت نامے دکھانے لگے۔ سڑک کے دونوں طرف قابضین کی دکانیں، شاپنگ سینٹرز گیراج،رہائشگاہیں اور دیگر تعمیرات کے نتیجے میں 60فٹ چوڑی شاہراہ کی حدود 20فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے تاہم محدود شاہراہ پر بھی پختہ تعمیرات12 برس بعد ہونے والی تعمیر میں رکاوٹ بن گئی ہیں جس کے باعث سڑک کنارے برساتی نالے اور شاہراہ کی تعمیرکاکام بند ہوگیاہے جبکہ مصروف ترین شاہر اہ پر گزشتہ مہینوں سے پڑے تعمیراتی ملبہ کے باعث ملک گیر اور لوکل کوچز، بسوں، ویگنوں اور دیگرٹریفک کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہورہی ہےنوکیلے پتھروں  اور ملبہ کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے گرد و غبار سے سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی بتایا جاتا ہے کہ سیاسی مداخلت کے ساتھ قابضین اور ہائی وے انتظامیہ کے درمیان تصفیہ کی کوششیں جاری ہیں واضح رہے کہ ہالانیوسعیدآبادبھٹ شاہ سمیت ضلع مٹیاری میں  بلدیات اور دیگر اداروں نے قابضین کو بجلی گیس ڈرینج سڑکوں کی سہولتوں کے ساتھ کروڑوں روپے کی سرکاری املاک بنا کر دی ہیں۔شہریوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جنگلات سمیت تمام سرکاری زمینوں اور پلاٹوں سے قبضے ختم کراکر کھیل کے میدان اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین