• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص؛بلدیاتی ادارےشدیدمالی بحران سےدوچار

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص سمیت اندرون سندھ بلدیاتی اداروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،جس کے باعث عوامی بھلائی کےکوئی خاص ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے چوتھے بڑے شہر اور ڈویژنل ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں واقع ضلع کی واحد میونسپل کمیٹی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مسلسل اضافے کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والی گرانٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ نہ ہونے اور ماضی میں مبینہ سنگین کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں لپٹی بلدیہ میرپورخاص کا مالی بحران مزیدشدید سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ، جس کی وجہ سے تاحال شہریوں کی بھلائی کے لئیے کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے ،بلدیہ کے ذرائع کے مطابق بلدیہ کی مالی صورت حال اسی طرح برقراررہی تو شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔واضع رہے کہ بلدیہ کے چئیرمین فاروق جمیل درانی حال ہی میں بلدیہ کی مالی پوزیشن کو ایک عام گدا گر کی مالی پوزیشن سے بھی کمتر قرار دے چکے ہیں۔اطلاعات کےمطابق ضلع کے دیگر بلدیاتی اداروں کی مالی پوزیشن بھی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں جمہوریت کے استحکام اور عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئیے عوام کے منتخب بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور مالی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین