• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 7؍ملزمان کو 29؍ سا ل قید کی سزا

خیرپور(بیورو رپورٹ ) خیرپور کی خصوصی عدالت نے 9مقدمات میں ایک روپوش ملزم سمیت  7ملزمان کو 29سال قید با مشقت کی سزا سنادی۔ ملزمان کو  دہشت گر دی ایکٹ کے مقدمات میں سزا دی گئی تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گر دی خیرپور کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر بخاری نے 9مقدمات میں ایک روپوش ملزم سمیت 7ملزمان کو 29سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے عدالت کے جج نے جن ملزمان کو سزا سنائی ان میں  پیرن جڑیو جاگیرانی ،امام داد جاگیرانی ،قلندر بخش جاگیرانی ،عرض محمد جاگیرانی ،محمد صدیق مہیسر،غلام سرور کانہر اور روپوش ملزم نصیر ناریجو شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 2011 میں تحصیل کنگری میں دہشت گر دی ایکٹ کے مقدمات درج کئے گئے تھے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر، متعدد کلاشن کوف، ڈبل بیرل بندوقیں اور بڑی تعداد میں رائونڈ برآمد کئے تھے۔ بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں چالان کئے تھے۔ مقدمات کی سماعت کے دوران ایک ملزم نصیر ناریجو فرار ہو گیا تھا عدالت کے جج نے مقدمات چلا کر ملزمان کو سزا سنائی۔
تازہ ترین