پولیس میں بھرتی کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف امیدواروں کا احتجاج
| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
پولیس میں بھرتی کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف امیدواروں کا احتجاج

Todays Print

شاہپورچاکر(نامہ نگار) سانگھڑ میں سندھ پولیس میں بھرتی کیلئے آئی بی اے کی جانب سے لئے جانے والے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں نے آفر لیٹر  نہ ملنے کے خلاف مسلم اسٹوڈنسں فیڈریشن سندھ کے صدر رانا ندیم سلیم کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شرکاء نے بتایا کہ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد ہم نے سندھ پولیس میں بھرتی کے لئے آئی بی اے کے ٹیسٹ پاس کئے اور اسکے بعد ہم سے آغا خان لیبارٹری سے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لئے کہا گیا۔میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے باوجود ہمیں نوکری دینے کے بجائے سفارش پر من پسند افراد کو آرڈر دے دیئے گئے۔ انہوں نےوزیر اعلی، آئی جی سندھ اور بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس کی بھرتیوں میں ہونے والی بےقاعدگیوں کا نوٹس لیں اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو آرڈر جاری کئے جائیں۔دوسری جانب ایس پی سانگھڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمارے ضلع میں 438  اسامیاں تھیں تاہم سندھ کا واحد ضلع ہے جس میں میرٹ پر اترنے والے کوٹے سے زیادہ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے اعلی حکام کو لکھا ہےکہ باقی کامیاب ہونے کے باوجود رہ جانے والے 36 کامیاب امیدواروں کو دیگر اضلاع کے کوٹے میں بچ جانے والی سیٹوں پر بھرتی کیا جائے۔