• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بحران کاشکار بلدیاتی ادارے اپنے وسائل خود پیدا کریں

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) صوبائی وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہےانہیں اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہونگےاور ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت ان کی ہرممکن مدد کرے گی یہ بات انہوں نےٹنڈومحمدخان کے دورے کے مو قع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے لئے بلدیاتی ادوراں کو چلانے کے لئے انہیں بہت  بڑا چیلنج کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام میئرزاور چیئرمینوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں چیک کریں کہ کوئی بوگس بھرتی تو نہیں اگر ہے تو انہیں  فوری فارغ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں  میں مالی بحران دوقسم کے ہیں ایک زائد بھرتی اور دوسرا شاہی خرچ ہے۔ ہم نے اسے کنٹرول کرنے کے لئے پالیسی بنائی ہے جس پر عمل کیا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ سندھ حکومت  بلدیاتی اداروں کو ضرورت پڑنے کی صورت میں ہر ممکن مدد کرے گی اگر کہیں بوگس کرک ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل اور ٹی ایم اے ٹنڈومحمدخان اس وقت مالی بحران سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان میں پانی کا سسٹم بہتر نہیں ہےاور شہریوں کو سپلائی ہونے والا پانی مضرصحت ہے  اسے جلد بہتر کرنے کے لئے فلٹر پلانٹ لگایا جائے گا اور ڈرینج سسٹم کے لئے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ وہ سروے کراکر جلد رپورٹ جلد ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں سے قبل افسران موجودہ فنڈز سے کام چلارہے تھے تو منتخب نمائندوں کو بھی مسائل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری،ضلعی چیئرمین سید سعید ،ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم ،میر علی رضا تالپور اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں صوبائی وزیر جام خان شورو نے واٹرسپلائی اسکیم کا بھی معائنہ کیا۔
تازہ ترین