• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری کو پیشگی تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈگری ( نامہ نگار ) ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی 30 اکتوبر کو منارہی ہے حکومت سندھ کی جانب سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ اور پینشن دینے کا اعلان کرتے ہوئے  نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس پر  ہندو برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ریلی میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ دنیا اور پڑوسی ملک کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان میں اقلیت مکمل آزاد ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے سندھ گورنمنٹ کے اس قدم کی تعریف کی ہے۔ علاوہ ازیں ڈگری کے اقلیتی رہنمائوں روپ چند پاروانی ایڈووکیٹ،تارہ چند تارہ ایڈووکیٹ،سندھ ثقافت کمیٹی کے چیئرمین پارو مل پریمی،روہڑی کلب کے اشوک کمار مہیشوری اور دیگر نے سندھ حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اس فیصلے کے باعث اقلیتی برادری اپنا مذہبی تہوار جوش وخروش سے منا سکے گی۔
تازہ ترین