• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: طاہر امتیاز پھلپو ٹو کی ڈکیتی کے مقدمے میں ضمانت

خیرپور(بیورو رپورٹ )سابق تعلقہ ناظم سردار طاہر امتیاز پھلپوٹودلشاد منزل میں ڈاکہ ڈالنے کے مقدمے میں تین لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا ہو گئے سردار طاہر امتیاز پھلپوٹو 5ماہ قید میں رہے جیل سے رہائی کے بعد وہ بڑی ریلی کی صورت میں جیلانی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ان کے والد سردار امتیاز حسین پھلپوٹو اور پھلپو ٹہ برادری کئے سینکڑوں معززین اس موقع پر موجود تھے سردار طاہر امتیاز پھلپوٹو نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرنے کے دوران کہاکہ وہ فنکشنل لیگ کی سیاست سے مایوس ہوکر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ 5ماہ جھوٹے مقدمے میں جیل میں رہے فنکشنل لیگ کا کوئی شخص ان سے جیل میں ملاقات کرنے نہیں آیا انہوں نے کہاکہ وہ فنکشنل لیگ کو سیاسی جماعت نہیں مانتے۔
تازہ ترین