• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نصرپور( نامہ نگار)  اڈیرولال کے گاؤں مولہڈنو جٹ کے طلبہ نے منشیات کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما سعید جٹ اور طلبہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس پی مٹیاری کیجانب سے کارروائی کرنے کے بعد گٹکا فروش اب بھی چھپ کر گٹکا سپلائی کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او اڈیرولال اسٹیشن کو اطلاع کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی۔ انہوں نے ایس ایس پی مٹیاری سے نوٹس لے کر گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین