• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ؛ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)سندھ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ سائیٹ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا اس موقع پر محمد بخش،محمد الیاس اور دیگر نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ملازمین گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہوں،بونس اور میڈیکل کی سہولتوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے وہ انکے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ملازمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ غریب ملازمین کو تنخواہیں اور دیگر مراعات د ی جائیں۔
تازہ ترین