• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ شہر میں کھلے عام شراب کی فروخت جاری

عمرکوٹ(نامہ نگار) شہر میں عرضہ دراز سے کھلے عام ہندوؤں کے علاوہ مسلمانوں کو شراب فروخت کی جا رہی ہے ہیں۔ شراب کی دکانوں سے بڑی تعدادمیں ایجنٹوں کے ذریعے شراب موٹرسائیکلوں پر تھیلیوں میں ڈال کر پارسل کی صورت میں پرچون کی دکانوں پر فروخت کرنے کے لئے دی جاتی ہے اور یہاں سے عام لوگوں کو کھلے عام شراب مل جاتی ہے اس کے علاوہ یہ ایجنٹ موٹرسائیکلوں پر ضلع کے دوسرے شہروں اور گوٹھوں تک  شراب پہنچاتے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز اور پولیس ان کو روکنے میں بری طرح سے ناکام ہیں۔ عمرکوٹ ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر میں تقریباً 300 کے قریب بھٹیاں مختلف ناموں سے کچی شراب کی بھٹیاں چل رہی ہیں اور ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد کچی شراب کی بھٹیاں ہیں جس کی وجہ سے کچی اور زہریلی شراب پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر بڑی تعداد میں لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں اب جبکہ ہائی کورٹ نے شراب پر پابندی کا حکم دیا ہے تو اس کھلے عام دیسی اور بیرونی شراب  فروخت کرنے والی وائن شاپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ عمرکوٹ اور ضلع کے شہروں میں کھلے عام مضر گٹکا بنانےکی فیکٹریاں چل رہی ہیں اور ایجنٹ کھلے عام یہ مضر گٹکا فروخت کر رہے ہیں اس مضر گٹکے کی وجہ سے منہ کا کینسر اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین