| |
Home Page
منگل 05 محرم الحرام 1439ھ 26 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
ینگ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی سندھ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی سندھ نے جمعرات کو پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان ،صدر ڈاکٹر سمیع اللہ گل ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو تنخواہیں اور مراعات کے پی کے کے برابر دی جائیں جبکہ کمیشن کے تحت 6000نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں ۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے 6ہزار اسامیوں کے لئے جانے والے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو فوری طور پر نوکری پر رکھا جائے۔