| |
Home Page
پیر 28 ذیقعدہ 1438ھ 21 اگست 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا وفد ملائیشیا سے واپس پہنچ گیا

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا اٹھارہ رکنی وفد ملائشیا کا تعلیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پہنچ گیاہے۔ دورے کے دوران سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وفد نے ملائشیا کی وزارت تعلیم برائے اعلیٰ تعلیم، کولالمپور یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آ ف کولالمپور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بھی مختلف مواقع پرمنعقدہ اجلاسوں میں شرکت کی۔ ملائشیا کی وزارت تعلیم برائے اعلیٰ تعلیم کے دورے کے دوران سند ھ مدرسہ یونیورسٹی کے وفد کو ملائشیا کے نظام تعلیم اور سرکاری اور نجی جامعات کی گورننس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ایشیاکی سب سے معیاری ایک سو جامعات میں ملائشیا کی پانچ جامعات شامل ہیں۔