| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
5 فیصد اضافے کے فیصلے سے طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی میں دشواری ہوگی، خالد شاہ

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد شاہ نے کہا ہے کہ اسکولوں کی فیس میں 10کے بجائے 5فیصد  اضافے کے فیصلے سے اسکولوں میں طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی میں دشواری ہوگی،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہم نصابی سرگرمیاں متاثر ہونگی، مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کی جائے سکے گی، معیار تعلیم متاثر ہوگا۔