| |
Home Page
اتوار 28 ربیع الاوّل 1439ھ 17 دسمبر2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
ڈاکٹر ریاض احمدمیمن سیکریٹری کالج ایجوکیشن مقرر

Todays Print

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد جمعرات کو سند ھ کے پہلے سیکرٹری کالج ایجوکیشن کا تقر ر کر دیا ہے سیکرٹری زکوٰۃ و عشر ، مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر ریاض احمد میمن کو سیکرٹری کالج ایجوکیشن مقرر کیا ہے تاہم دوسرے حصے کے سیکرٹری برائے اسکولز کی تقرری نہیں ہو سکی خیال ہے کہ ڈاکٹر فضل پیچوہو جو اس سے قبل سیکرٹری تعلیم کے عہدے پر فائز تھے، سندھ کے پہلے سیکرٹری اسکولز ہوں گے۔ ڈاکٹر ریاض میمن اس سے قبل محکمہ تعلیم میں 5سال بطور ایڈیشنل سیکرٹری اور ایک سال اسپیشل سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری امور نوجوانان اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رہ چکے ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرریاض میمن نے کہاکہ انہیں سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار پر تشویش ہے ان کی ترجیح کالج ایجوکیشن اور ٹیکینکل ایجوکیشن کو بہتر بنانا ہے۔