• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی ارادھیا رنبیر کپور کو والد سمجھ بیٹھی

ممبئی(جنگ ڈیسک) ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی ننھی بیٹی ارادھیا رنبیر کپور کو اپنا والد سمجھ بیٹھی۔ رنبیر کپور اور ایشوریا رائے جنہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ساتھ کام کیا ہے اور حال ہی میں ایک میگزین کا کور شوٹ کروایا ہے۔اس دوران ایک بار ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا غلطی سے رنبیر کپور کو اپنا والد سمجھنے لگیں۔ ایشوریا رائے نے یہ دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن ان کی بیٹی بھاگ کر رنبیر کپور سے لپٹ گئی کیونکہ رنبیر کپور نے ابھیشیک بچن کی طرح کی جیکٹ اور ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور ان کے بال بھی اسی طرح چھوٹے چھوٹے تھے۔ میری بیٹی سمجھی کے اس کے والد ہیں اور اس موقع پر رنبیر کپور کافی شرمندہوگئے تھے۔ اداکارہ نے یہ بتایا کہ ان کی بیٹی رنبیر کپور کے ساتھ مذاق کرتی ہے اور بعض اوقات انہیں آر کے سے بھی پکارتی ہے۔
تازہ ترین