• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”فاسٹ ایٹ“آسکر ایوارڈز جیتے گی،اداکار وین ڈیزل

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ کے معروف اداکار وین ڈیزل نے کہا ہے کہ فلم”فاسٹ اینڈ فیورسٹ “سلسلے کی آٹھویں فلم ”فاسٹ ایٹ“آسکر ایوارڈز جیتے گی۔وین ڈیزل نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم ”فاسٹ ایٹ“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے ہدایتکار ایف گرے گرے اس خوبصورتی سے فلم کو فلما رہے ہیں کہ آسکر ایوارڈ ان سے دور نہیں ہے۔وین نے کہا کہ فلم فاسٹ ایٹ ایک مختلف اور بہت گھمبیر فلم ہو گی اور میرا کردار اس میں ایسا ہے کہ دیکھنے والے حیرت میں ڈوب جائیں گے،میرا کردار اس مرتبہ بہت جذباتی رکھا گیا ہے۔فاسٹ ایٹ کو آئندہ سال14اپریل کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین