• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں 11برس سے ذہنی مرض میں مبتلا ہوں، ایمنڈا سیفرائیڈ

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ ایمنڈا سیفرائیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آبسیسیو کمپلسوڈس آرڈر (او سی ڈی) میں مبتلا ہیں، جس نے ان کی زندگی کو بہت متاثر کیا ہے۔فیمیل فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اداکارہ کافی عرصہ ذہنی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کیلئے وہ ذہنی دباؤ کم کرنے والی دوائیں استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 19 برس کی عمر سے اس مرض میں مبتلا ہیں اس طرح 11 برس اس کے ساتھ بیت گئے، اب میں دوا کی کافی ہلکی ڈوز لے رہی ہوں،مجھے اس سے چھٹکارا نظر نہیں آتا، آیا پلاسیبو لوں یا نہیں، میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی اور آپ کس کے خلاف لڑ رہے ہیں،صرف یہ کہ زریعہ استعمال کرنے کی رسوائی سے۔دیگر امراض کے مقابلے میںذہنی امراض کو لوگ مختلف کیٹگریز میں لیتے ہیں،مگر میرے خیال میں کسی بھی چیز کے مقابلے میں اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ حال ہی میں اداکارہ کی منگنی تھامس سادوسکی سے ہوئیہے، اداکارہ نے کہا کہ اس بیماری نے ان کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کئے، ایک مرحلے پر وہ تو یہ سمجھنے لگیں کہ انہیں برین ٹیومر ہے،مگر یہ صرف ان کا ذہنی انتشار تھا کہ وہ ایسا سمجھنے لگیں۔آپ ذہنی امراض کو دیکھ نہیں سکتےکیونکہ ان کی کوئی مادی حالت نہیں ہوتی،اس کی کوئیرسولی نہیں ہوتی، مگر وہ موجود ہوتے ہیں، آپ کو اس کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟اگر آپ اس کا علاج کرسکتے ہیں تو اس کا علاج کرنا چاہئے۔او سی ڈی کی وجہ سے ہونے والی بے چینی کی وجہ سے میری صحت کافی خراب رہی اور میں یہ سمجھتی تھی کہ مجھے برین ٹیومر ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ایم آر ائی کروایا، اور نیورولوجسٹ نے مجھے سائیکاٹرسٹکے پاس بھیجا۔جیسے جیسے میں بڑی ہوتی گئی ایسی سوچیں اور خوف کم ہوتے گئے، یہ جان کر کہ میرےخوف بے بنیاد ہیں اس سے مجھے کافی مدد ملی۔فلم ماما میا میں کام کرنے والی اسٹار نے کہا کہ عوامی شخصیت بننے نے ان کے مرض کی علامات میں مدد نہیں کی اور شہرت ان کا مرض اور بڑھا سکتیہے۔یہ کافی مضحکہ خیز ہے کہ عدم تحفظ کا احساس آپ کو ماردیتا ہے، کبھی کبھار میں سمجھتی تھی کہ میں دنیا کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں مگر پھر یہ احساس بہت کمزور ہوتا۔آپ کو ایسا لگتا کہ میں کیا کررہا ہوں؟ مجھے کوئی نہیں دیکھنا چاہتا۔ آپ میری تصویر کیوں کھینچ رہے ہیں، یہ بیوقوفی ہے، یہ غیر معقول ہے اور یہ میرے بارے میںنہیں مگر میں اسے اپنے بارے میں سمجھتی تھی کیونکہ مجھ میں عدم تحفظ کا احساس تھا۔
تازہ ترین