| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
بھارت،امتحانی پرچے میں ویرات کوہلی کی محبوبہ کے بارے میں سوال

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں) ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ کون ہے؟ یہ سوال ممبئی کے ایک اسکول نے نویں جماعت کے طالبعلموں کے امتحانی پرچے میں شامل کردیا، جو اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔سوال کے جواب میں تین آپشنز میں فلمی اداکاراں پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کے نام بھی دیے گئے ہیں، بھیوانڈی ٹان میں واقع چاچا نہرو ہندی ہائی اسکول میں نویں جماعت کا امتحانی سوال سب کو حیران کرگیا، جس میں بچوں سے نصاب سے ہٹ کر بھارتی ٹیسٹ کپتان کی گرل فرینڈ کا نام پوچھا گیا ہے۔یہ امتحان 13 اکتوبر کو لیا گیا، جس کے معروضی سوالات میں یہ بھی شامل رہا، اس معاملے پر اسکول کے پرنسپل اے آر پانڈے نے مقامی ٹی وی سے بات چیت میں اسے اپنے ایک استاد کی فاش غلطی قرار دیکر جان چھڑالی، انھوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیچر کیخلاف اقدام کیا جائیگا۔