| |
Home Page
منگل 05 محرم الحرام 1439ھ 26 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
امریکی راک اینڈ رول بینڈ کے گلوکار کی چار دہائی بعد میوزک میں واپسی

Todays Print

نیو یارک(ایجنسیاں)امریکی بینڈ راک اینڈ رول کے مایہ نازسنگرچک بیری نے چار دہائیوں بعد نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکا میں راک میوزک کی بنیاد رکھنے والے بینڈ راک اینڈ رول کے گلوکاراور گٹارسٹ چک بیری ایک بار پھر میوزک البم کی تیاریوں میں مگن ہیں۔چک بیری نے چار دہائیوں بعد نئی البم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چک بیری کہتے ہیں کہ نئی البم کے ذریعے مداحوں کو ایک بار پھر جھومنے پر مجبور کر دیں گے۔ گلوکار نے اپنے آنے والی البم کو اپنی اہلیہ کے نام کردیا ہے۔البم میں نئے اورپرانے طرز کے گانے شامل کئے گئے ہیں۔چک بیری نے اپنے کیریئر میں متعدد ایوارڈ وصول کئے جس میں گریمی اور ہال آف فیم بھی شامل ہے۔