انڈر19کرکٹ : فیصل آباد اور راولپنڈی کا میچ ڈرا
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
انڈر19کرکٹ : فیصل آباد اور راولپنڈی کا میچ ڈرا

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرائینگو لر مرحلے میں فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔میر پور آزاد کشمیر میں پنڈی انڈر19 نےسات وکٹ پر280 رنز بنائے۔ جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 123رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں فیصل آباد نے سات وکٹ پر266 رنز بنائے۔ محمد سلیم سنچری بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ عبدالصمد نے89 رنز اسکور کئے۔