• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیشنلز اسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انڈر 22بوائز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنگت کلب نے السعد کلب کو پینلٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ ونر اور رنز ٹیموں کو ٹرافی کے علاوہ نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔ بیسٹ پلیئر مصطفیٰ قرار پائے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عون رضا اور انیلا ندیم تھے۔ سیمی فائنلز میں السعد کلب نے کامکس کو جبکہ سنگت کلب نے جوھر کلب کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز آئی۔بی۔اے گرائونڈ کراچی یونیورسٹی پر کھیلے گئے۔
تازہ ترین