• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی ( جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نےلو اسکورنگ میچ میں بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ فیزوز شاہ کوٹلہ میں کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 242 رنز اسکور کیے، کین ولیمسن نے118 اور ٹام لیتھم نے 46 رنز بنائے۔ جواب میں ہوم سائیڈ تین گیند قبل 236رنز پر آئوٹ ہوکر 6رنز سے ہارگئی۔ کیدار جادیو 41 ، کپتان مہندر دھونی 39 اور ہردیک پانڈیا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم سائوتھی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل نے دو دو وکٹ لیے۔
تازہ ترین