• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

48 ٹیسٹ میچز میں کپتانی، مصباح آج عمران خان کا ریکارڈ برابر کردینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے کپتان مصبا ح الحق جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کے48 ویں ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے۔اس طرح وہ عمران خان کے سب سے زیادہ 48 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ بر ابر کردیں گے۔ مصباح الحق کو سب سے زیادہ 23 ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہیں تیرہ میں شکست ہوئی اور گیارہ میچ ڈرا رہے۔عمرا ن خان نے 48 میں سے 14 جیتے، 8 ہارے اور26 ڈرا رہے۔جاوید میاں داد نے 34میں سے14میچ جیتے ہیں۔سلیم ملک نے بارہ میں سے سات جیتے اور تین میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔
تازہ ترین