• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہدی حسن ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹ لینے والے کم عمر ترین بولر

چٹاگانگ(نیوز ایجنسیز) بنگلہ دیشی ٹیم کے19سالہ اسپنر مہدی حسن نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لیں، مہدی حسن ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بنگلہ دیشی بولر بن گئے ہیں تاہم وہ کیریئر کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے ساتویں بنگلہ دیشی بولر ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کرنے کا اعزاز نعیم الرحمان، منجورالاسلام، الیاس سنی اور سوہاگ غازی کو حاصل ہے، تینوں نے پہلی ٹیسٹ اننگز میں 6، 6 وکٹیں لی تھیں۔انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز کو ٹیسٹ کیپ دی، انہوں نے پہلی اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دکھایا، انہوں نے اب تک 5 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کے 3 کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔
تازہ ترین