• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی چھ گیندوں میں 3 بار آئوٹ ہوئے،ریویو نے بچالیا

چٹاگانگ ( جنگ نیوز) کرکٹ قسمت کا کھیل ہے، اس بات میں اگر کسی کو کبھی کوئی شک تھا کہ وہ جمعرات کو دور ہوگیا ہوگا۔ انگلش بیٹسمین معین علی چھ گیندوں میں تین بار آئوٹ ہوئے لیکن میدان میں موجود رہے۔ امپائر دھرما سینا کے فیصلے تینوں بار غلط ثابت ہوئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز انگلش آل رائونڈر ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔ اننگز کے 27ویں اوور کی پانچویں گیند پر ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل جس پر امپائر دھرما سینا نے انگلی اٹھادی، لیکن بیٹسمین نے ریویو لیا اور ناٹ آئوٹ قرار پائے، 28 اوور کی دوسری اور پھر چوتھی گیند پر وہ پھر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے لیکن ریویو نے انہیں بچالیا، ہر بار بولر شکیب الحسن تھے۔ اس وقت تک معین نے صرف ایک رن ہی بنایا تھا ، ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 68رنز کی اننگز کھیلی۔
تازہ ترین