| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
برطانیہ :میٹروٹرین میں پاکستان نژاد شہری پرنسل پرستانہ حملہ

Todays Print

لندن (صباح نیوز) برطانیہ کی ایک میٹرو ٹرین میں ایک نامعلوم شخص نے ٹرین میں سوار ایک پاکستان نژاد شہری کو بغیر کسی وجہ کے زور دار طمانچے مارنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا کہا۔ اس واقعے پر برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹرو ٹرین میں ایک پاکستان نژاد مسلمان کو نفرت کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ ایک مختصر ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ۔10سیکنڈ کی اس مختصر فوٹیج میں میٹرو ٹرین کے ایک ڈبے میں سوار پاکستان نژاد شخص پر ایک موٹے شخص کی طرف سے زور دار تھپڑ مارتے اور اسے برا بھلا کہتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے ۔یہ واقعہ لندن میں Upton Park میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص ٹرین کی بوگی کے خارجی دروازے کے قریب کھڑا ہوا جہاں سٹیشن پر اترنا تھا۔ ٹرین کی بریک لگتے ہی اس نے دروازے کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ایک پاکستان نژاد شہری کو زور دار طانچہ رسید کیا۔ طمانچہ کھانے والا شہری توسکتے میں آگیا تاہم اس کے برابر بیٹھی خاتون حملہ آور کاپیچھا کیا اور بھاگتی ہوئی وہ بھی باہر نکلی۔ وہ اونچی آواز میں مسلسل پکار رہی تھی کہ ایک مسافر کے ساتھ بلا وجہ یہ بدسلوکی کیوں کی گئی ہے؟ برطانوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملزم کو حراست میں لیے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سٹیشن پر لگے کیمروں سے شناخت کے بعد کی گئی ہے۔ تاہم اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ پولیس اس کے خلاف فرد جرم کی تیاری کے لیے کیس تیار کررہی ہے۔ ملزم کو ایک مسافر پر تشدد کرنے، مسافروں کو پریشان کرنے اور نسل پرستانہ طرزعمل اپنانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسے دوبارہ 14نومبرکو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔برطانوی مسلمانوں کی نمائندہ کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایک مسلمان شہری پر تشدد کی شدید مذمت کی اورواقعے پر سخت احتجاج کیا ۔برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے موثر اقدامات کرے اور نسل پرست مجرم کوعبرت کا نشان بنائے۔