• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی اکثریت جدید دور کی غلامی کی شناخت سے قاصر

لندن(جنگ نیوز) عوام کی اکثریت جدید دور کی غلامی کی سب سے عام علامات کی شناخت سے قاصر ہے۔ یہ انکشاف یونیورسٹی آف ہل کی جانب سے اینٹی سلیوری ڈے پر ریسرچ سے ہوا جو لوگوں کو جدید غلامی سے آگاہ کرنے کے لئے کمپین کے دوران ہل میں اہم مقامات پر نام نہاد ہیومن پیکجنگ لائف سائز باکس رکھ رہی ہے، سٹڈی کے لئے 1672 افراد کا سروے کیا گیا سروے 29اور 30ستمبر کے دوران یو گووے آف لائن پر کیا جس سے پتہ چلا کہ 55 فیصد کو علم نہیں کہ غلامی کے شکار افراد کی شناخت کیسے کی جائے، ہوم آفس کے اندازے کے مطابق13سو افراد غلامی کا شکار ہیں، یونیورسٹی آف ہل کے ولبر فورس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جان اولڈ فیلڈ نے کہا ہے کہ بہت سارا کام باقی ہے تاکہ لوگوں میں آگہی پیدا ہوسکے۔ اور وہ متاثرین کی شناخت کرنے کے قابل ہوسکیں۔
تازہ ترین