• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، رہنما جمعیت اہلحدیث

برمنگھم (پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے ارکان شوریٰ چوہدری محمد اکرم، محمد صدیق، چوہدری شوکت علی، محمد اکرم اور عبدالرزاق چوہدری نے گیس کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کو سراسر زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے سے وطن عزیز میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ غربت کی چکی میں پسے ہوئے غریب طبقہ کو مزید مسائل میں دھکیلنے کی بجائے ان کو ریلیف دینے کے لئے جامع حکمت عملی طے کی جائے کیونکہ عوام کو پہلے ہی کئی ایک مسائل کا سامنا ہے، ان میں غربت اور بے روزگاری بھی شامل ہے جبکہ مسائل کے انبار میں دبے غریب طبقہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی بدعنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث غریب عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں دوسری جانب بالادست طبقات ملک کے وسائل لوٹ کر دوسرے ملکوں میں جائیدادیں بنارہے ہیں عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لئے واحد حل یہی ہےکہ کرپشن کو روک کر غریبوں کا خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین