صدر آزاد کشمیر کل برطانیہ پہنچیں گے
| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
صدر آزاد کشمیر کل برطانیہ پہنچیں گے

Todays Print

برمنگھم (نمائندہ جنگ) صدر ریاست سردار مسعود خان نے ایک ہفتہ کے برطانیہ کے دورے پر 22 اکتوبر کو آرہے ہیں صدر ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان 22اکتوبر سے 28تک برطانیہ کے دورہ پر ہوں گے۔ صدر ریاست اپنے دورے کے دوران ممبران آف پارلیمنٹ ہاؤس آف لارڈز کے ممبران سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران تحریک حق خودارادیت کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب، 26اکتوبر کو لوٹن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے استقبالیہ 27 اکتوبر کو 10 ڈائوننگ سٹریٹ لندن میں برٹش کشمیریوں کے یوم سیاہ کے پروگرام میں شریک ہوں گے، اسی روز شام 6بجے مسلم لیگ ن مڈلینڈ کے استقبالیہ میں راجہ امجد خان، عرفان افضل بٹ کی جانب سے استقبالیوں میں شرکت کریں گے جبکہ اسی روز شام 8 بجے سدھن ایجوکیشن کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ 28اکتوبر کو پاکستان آزاد کشمیر روانہ ہوجائیں گے۔